سفیرپاکستان کی چئیرمین دبئی پورٹ ورلڈ(ڈی پی ورلڈ)سے ملاقات
پاکستان میں ڈی پی ورلڈکی سرمایہ کاری کے امکانات پرتبادلہ خیال
دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب فیصل نیاز ترمذی نے آج گروپ چئیرمین وچیف ایگزیکٹوآفسیر ڈی پی ورلڈ وچئیرمین پورٹس،کسٹمزوفری زون کارپوریشن دبئی جناب سلطان احمد بن سلائم سے انکے آفس میں نہائت اہم اور مفید ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں پاکستان میں ڈی پی ورلڈ کی زیادہ سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔