نورا الکعبی کا ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا مطالبہ
ابوظہبی ، 11 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے امور ثقافت و نوجوانان اور تعلیم ، ثقافت و سائنس کیلئے قومی کمیٹی کی چیئرپرسن نورا بنت محمد الکعبی نے کہا ہے ثقافتی ورثہ ، انسانی عظمت ہے جس کو محفوظ رہنا چاہیئے – انہوں نے کہا کہ انسان حساسیت کو چھونے والی کسی بھی تبدیلی کا غلط استعمال ہونا چاہیئے نہ ہی اس میں ترمیم ہونی چاہیئے ، خصوصا ان مقامات کو جنہیں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا گیا ہے ، ان مقامات کو خصوصی عالمی قدر حاصل ہے اور یہ تمام لوگوں اور تمام ثقافت کا مشترکہ ورثہ ہیں – وزیر نے آج اپنے بیان میں کہا کہ استنبول میں حایا صوفیا کے درجہ کو اس کی تاریخی حیثیت کو دیکھے بغیر متاثر کیا گیا ہے ، یہ نمایاں ثقافتی عظمت کے ساتھ گلوبل لینڈ مارک رہے گا وزیر نے اس تناظر میں یونیسکو سے جاری بیان کی اہمیت پر زور دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حایا صوفیا ، تاریخی استنبول کی شہادت ہے ۔ الکعبی نے کہاکہ اسے یونیسکو نے ورثہ عجائب گھر قرار دے رکھا ہے ، یہ ایک تعمیراتی شاہکار بھی ہے جس نے صدیوں سے ایشیاء اور یورپ کے درمیان رابطوں کا دیکھا ، یہ مذاکرات کا نمونہ بھی ہے – یونیسکو نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے ثقافتی ورثہ کے گھر والے ممالک کو ان مقامات کی حیثیت میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہیئے جو ان کی غیرمعمولی کائیناتی قدر کو نقصان پہنچائیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی بھی تبدیلی لانے والے ملک کو اس بارے میں قبل از وقت یونیسکو کو آگاہ کرنا چاہیئے تاکہ عالمی ورثہ کمیٹی اس معاملے کو دیکھ سکے – متحدہ عرب امارات ، یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن بھی ہے