پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی سے فن ٹیک کی وفود سے ملاقات
ابوظبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نےپاکستان ہاؤس ابوظہبی میں فن ٹیک کمپنیوں کے مندوبین کی میزبانی کی جو اس وقت 2 روزہ دبئی فن ٹیک سمٹ 2023 میں شرکت کے لیے یواے ای میں موجود ہیں۔ وفد میں فن ٹیک کے شعبے میں کام کرنے والی پاکستان کی مختلف کمپنیوں کے 20 سے زیادہ نمائندے شامل تھے۔ ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے نے وفد کو ہب 71 کے دورے کی سہولت بھی فراہم کی۔ ہب 71 ابوظہبی کا گلوبل ٹیک ایکو سسٹم ہے جو کسی بھی شعبے میں ٹیک کمپنیوں کو عالمی مارکیٹوں، کیپٹل ایکو سسٹم اور شراکت داروں کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔ سفیرفیصل نیاز ترمذی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں پاکستان کے ٹیلنٹ اور پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے دبئی فن ٹیک سمٹ 2023میں شرکت کرنے والی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یواے ای میں اپنے قدم جمانے کے لئے اس طرح کی تقریبات میں شمولیت کیا کریں۔ سفیرپاکستان نے انہیں مستقبل کی کوششوں میں سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔فن ٹیک وفد نےسفیرپاکستان کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی اور گراں قدر تعاون پر انکاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔