دنیا کو غیرمتوازی مالیاتی پالیسیوں کا سامنا ہے : عرب امارات کی جی 20 حکام کو بریفنگ

86

وزارت خزانہ کے انڈر سیکریٹری یونس حاجی الخوری نے آج گروپ آف ٹوئنٹی ، جی 20 ممالک کے امور خزانہ و مرکزی بنکوں کے ڈپٹیز کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی جو کہ 16 اور 17 جولائی کو ریموٹ بنیاد پر منعقد ہوئی – اس اجلاس میں تیسرے جی 20 فنانس ٹریک اعلامیہ پر غور کیا گیا جو کہ اس گروپ کی طرف سے کووڈ 19 کی صورتحال میں مالیاتی ذمہ داروں کا مظہر ہے اور اس کے ذریعے عالمی معیشت کی بحالی کا عمل تیز کرنے کے بہترین حل دیئے گئے ہیں – الخوری نے ممالک کو ضروری مالی جگہ کو بنانے میں تعاون کرنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مقامی خرچ کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور انفراسٹرکچر کی فنانسنگ کی نگرانی کیلئے مربوط پروگرام تشکیل دیا جاسکے ، اس کے ساتھ ساتھ اسے ہنگامی مالیاتی ضروریات اور خصوصا ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنایا جاسکے ۔ یہ تعاون ڈیجیٹل سکوں کے بڑھتے ہوئے رحجان اور ان کے عالمی مالیاتی نظام پر ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے بھی ضروری ہے – ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت غیر متوازی مالیاتی پالیسیوں کے امور کا سامنا کررہی ہے ، بحران کے اس غیر معمولی دور میں متحدہ عرب امارات کیلئے ضروری ہے کہ وہ عالمی ردعمل میں ساتھ رہے اور اس میں شرکت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلامیہ ، وباء کی صورتحال سے مالی تناظر میں نمٹنے کیلئے جی 20 کے عزم کا عکاس ہے تاکہ منفی اثرات کو کم سے کم رکھتے ہوئے چیلنج سے عہدہ برآ ہوا جاسکے – یہ اجلاس سعودی عرب کی سربراہی میں ہوا اور اس میں جی 20 ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکز بنکوں کے گورنرز کے آج 18 جولائی کو ہونے والے اجلاس سے متعلق تیاریوں پر بھی غور ہوا ۔ عالمی معیشت ، جی 20 فنانس ٹریک ایکشن پلان اور 2020 کیلئے جی 20 کے ورک پروگرام پر بھی اس اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا ۔ جی 20 ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکز بنکوں کے گورنرز تیسرے جی 20 اعلامیہ پر بھی دست خط کریں گے جو کہ مالی تعاون سے متعلق ہے – جی 20 ممالک کے نائب وزراء خزانہ اور مرکز بنکوں کے نائب گورنرز اکتوبر 2020 میں دوبارہ اجلاس منعقد کریں گے تاکہ 15 سے 16 اکتوبر کو جی 20 ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکز بنکوں کے گورنرز کےچوتھے اور آخری اجلاس کیلئے فنانس ٹریک ورک پروگرام کو حتمی شکل دے سکیں –(بشکریہ وام)دبئی 18 جولائی ، 2020

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }