ابوظہبی کے رہائشیوں کے لیئے ابوظہبی پولیس کی جانب سے خوشخبری

اب آپ ٹریفک جرمانے یکمشت کی بجائے ایک سال تک آسان اقساط میں اداکرسکتے ہیں

475

۔(اردوویکلی): ابوظہبی پولیس کے سینٹرل آپریشنز سیکٹر ، ٹریفک اینڈ پیٹرولس ڈائریکٹوریٹ نے گاڑی مالکان اور  ڈرائیورز حضرات کودعوت دی ہے کہ وہ اپنے ٹریفک جرمانے فرسٹ ابو ظہبی بینک ، ابوظہبی کمرشل بینک ، مشرق اسلامی بینک ، ابوظہبی اسلامی بینک ، اور امارات اسلامی بینک کریڈٹ کارڈز کے ذریع  بلا سود ادا کرنے کے اقدام سے فائدہ اٹھائیں ، کیونکہ ابوظہبی پولیس نے ان پانچ بینکوں سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت گاڑی مالکان اور ڈرائیورحضرات ٹریفک خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے جرمانوں کی ادایئگی درج بالابنکوں کی جانب سے جاری کردہ کریڈٹ کارڈز سے ایک سال کی آسان اقساط میں اداکرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ اس سروس کے تحت ابوظہبی پولیس سروس سینٹرز اور ڈیجیٹل چینلز جیسے ویب سائٹ اور اسمارٹ فون ایپلیکیشن کے ذریعہ قسطوں کی بنیاد پر ایک سال کی مدت کے لئے بغیر کسی سود کے جرمانے کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اس سروس کا مقصد ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کے لئیے آسانی سے خلاف ورزیوں کی رقم کی ادائیگی کو آسان بنانا ہے جس سے صارفین کویقیناً خوشی  ہوگی۔ ابوظہبی پولیس جرمانے کی قسط کے اقدام سے فائدہ اٹھانے کے لئے عوام کو دعوت دیتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }