سرحد پار کرنے والے امریکی فوجی نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے، شمالی کوریا

35

امریکی فوجی اہلکار ٹریوس کنگ
امریکی فوجی اہلکار ٹریوس کنگ

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ سرحد پار کرنے والے امریکی فوجی نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹریوس کنگ نے فوج میں غیر انسانی، برے سلوک اور نسلی تعصب کی وجہ سے شمالی کوریا کا رخ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹریوس کنگ کا کہنا ہے کہ امریکی معاشرے میں عدم مساوات ہے اور وہ شمالی کوریا یا کسی تیسرے ملک میں پناہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

امریکی فوجی اہلکار ٹریوس کنگ کے خلاف انضباطی کارروائی جاری تھی کیونکہ جنوبی کوریا میں اس کا پولیس کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کی بنیاد پر اسے جیل میں بھی قید کاٹنا پڑی۔

دو ہفتے قبل امریکا نے بتایا کہ انہیں ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے تصدیق ہوگئی ہے کہ ٹریوس کنگ شمالی کوریا کی تحویل میں ہے۔

18 جولائی کو امریکی فوجی شمالی کوریا کی سرحد پار کر گیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }