لیونارڈو ڈی کیپریو کی 23 برس چھوٹی ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ

121

لیونارڈو ڈی کیپریو کی 23 برس چھوٹی ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ

ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکارہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو حال ہی میں 25 سالہ ماڈل وٹوریا سریٹی کے ساتھ دیکھا گیا۔

لیونارڈو اور وٹوریا منگل کے دن ایک آئس کریم پارلر سے میٹھا کھاتے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔

48 سالہ اداکار نے کارگو شارٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ وٹوریا نے بائیکر شارٹس پہنے ہوئے ہیں۔

پچھلے چند مہینوں سے لیونارڈو اور کئی مشہور خواتین میں تعلقات کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، ان میں جی جی حدید کے ساتھ بھی لیونارڈو کو جوڑا گیا۔

انہیں ارابیلا کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، دونوں کے ہمراہ اسپائیڈر مین اسٹار ٹوبی میگوائر بھی تھے۔

ایک اور خاتون جن کے ساتھ لیونارڈو ڈی کیپریو کے تعلقات کی افواہیں تھیں ان کا نام نیلم گل ہے۔

نیلم نے بعد ازاں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ وہ لیونارڈو کی نہیں بلکہ ان کے دوست کی گرل فرینڈ ہیں اس لیے اکثر تصاویر میں لیونارڈو بھی ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }