ایلون مسک نے فیفا ورلڈ کپ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو خوش خبری سنادی

51

ایلون مسک نے فیفا ورلڈ کپ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو خوش خبری سنادی

ٹوئٹر نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کی لائیو کوریج اور کمنٹری فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’اتوار کو ہونے والا ورلڈ کپ کا پہلا میچ! بہترین کوریج اور ریئل ٹائم کمنٹری کے ساتھ ٹوئٹر پر دیکھیں‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا کے مہنگا ترین فیفا ورلڈ کپ کا آغاز آج سے قطر میں ہونے جارہا ہے جس میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے مابین 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

افتتاحی میچ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا جس میں میزبان ٹیم قطر اور ایکواڈور کی ٹیم مدمقابل ہوں گی۔

خیال رہے کہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالرز کی خطیر رقم دی جائے گی جب کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو پہلے ہی 15 لاکھ ڈالر انعامی رقم میں سے ادا کیے جاچکے ہیں۔

اس مرتبہ فیفا نے ٹیموں کے لیے انعامی رقم کو بڑھا کر 440 ملین ڈالر کردیا ہے جب کہ 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی انعامی رقم 400 ملین ڈالر تھی۔

یاد رہے کہ قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کامیابی کے لیے دوحہ میں ایک جدید ترین ’ٹیک ہب‘ قائم کیا ہے جو پورے ایونٹ کی نگرانی کرے گا۔

ٹیک ہب کے قیام کا مقصد عالمی ایونٹ کے دوران تماشائیوں پر نظر رکھنے، ہجوم بڑھنے اور اسٹیڈیم کے درجہ حرارت کو کنٹرول رکھنا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم ’ٹیک ہب‘ میں سینکڑوں اسکرینوں پر مشتمل ایک بڑا ہال تعمیر کیا گیا ہے جہاں ورلڈ کپ کے میچز کی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }