افغانستان سے جیت کے بعد نسیم شاہ کا ردِ عمل سامنے آ گیا

103
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرانے کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔

نسیم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں حارث رؤف کے ہمراہ جیت کے بعد خوش ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی پرفارمنس کو شاداب خان اور قومی کرکٹ ٹیم کو وقف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جیت پاکستان کے سب ہی کرکٹ شائقین کے لیے ہے۔‘

انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے آخر میں کرکٹر امام الحق حق کو بھی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کا پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے کا خواب پھر ادھورا رہ گیا۔ 

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

نسیم شاہ ایک مرتبہ پھر افغانستان کے سامنے دیوار بن گئے، افغانستان کا دیا گیا 301 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کر لیا، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے آخری اوور میں 11 رنز بنائے اور جیت پاکستان کے حصے میں ڈال دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف 300 کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }