پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم دے دی

102

فوفو بشکری پی سی بی
فوفو بشکری پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم دے دی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ 

ذکاء اشرف نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی اور ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی اور آفیشل کو تین، تین لاکھ روپے کا چیک دیا۔

برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہمارے کھلاڑی ہر چیلنج کا مقابلہ کرکے بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }