
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جاری جھڑپوں کے سبب پورا ملک بھوک اور بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے عہدیدار مارٹن گرفتھس نے سوڈان کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع پورے خطے کو تباہی کی طرف لے جاسکتا ہے۔
مارٹن گرفتھس کا کہنا تھا کہ سوڈان میں لاکھوں بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو امداد نہ ملی تو وہ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔