حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ جیتنے میں کامیاب

113

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ جیت لی۔

فائنل میں مصباح الحق کی نیویارک واریئرز کے خلاف میچ ٹائی ہوگیا، میچ میں دونوں ٹیموں نے 92 رنز بنائے۔

بعد ازاں سپر اوور میں محمد حفیظ کی ٹیم نے 15 رنز بنائے جبکہ مصباح الحق کی ٹیم واریئرز 13 رنز بنا سکی۔

فلوریڈا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیویارک واریئرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے، جبکہ ٹیکساس چارجرز کی ٹیم بھی 92 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔

ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }