نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ارشد ندیم کو مبارک باد

106
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی۔

 ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پاکستان کے لیےخوشی کا دن ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے ایتھلیٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  ارشد ندیم آپ نے قوم کو خوش اور سر فخر سے بلند کردیا، آپ کی بہترین اسپورٹس مین شپ کی بدولت آپ کو اور پاکستان کو سلور میڈل ملا۔

واضح رہے کہ ہنگری کے شہر بڈاپیسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل میں 12 ایتھلیٹس نے حصہ لیا جن میں بھارت کے 3 کھلاڑی شامل تھے، ارشد ندیم نے عالمی ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لئے پہلا میڈل جیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }