فواد سے توقعات ہیں اس کو پریشر ہینڈل کرنا ہو گا، شاہد خان آفریدی

51

پاکستان کے سابق سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ فواد عالم سے توقعات ہیں اس لیے اسے پریشر کو ہینڈل کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہرہ آفاق سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ فواد عالم سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں فواد عالم پلئینگ الیون کا حصہ نہیں تھے ان کی جگہ اظہر علی اسکواڈ میں شامل تھے جو ناکام ہو گئے تھے۔

فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں موقع دیا گیا ہے ، مگر وہ پہلی اننگ میں اچھے آغاز کے باوجود 20 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ فواد کو اپنی پرفارمنس دکھانے کے لیے دباؤ کو برداشت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ ان سے توقعات وابستہ ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر فواد عالم پریشر کو ہینڈل نہیں کر سکتے تو وہ میری ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑی پر منحصر ہے کہ وہ دباؤ کو کس طرح سنبھال سکتا ہے، ماضی میں بھی پرفارمنس کے لیے کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین کو کل اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے صرف ایک اننگ مل سکتی ہے، کیونکہ یہ سیریز کا آخری ٹیسٹ ہے اور پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز اکتوبر، نومبر میں ہو گی۔

شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ درجے کا کھلاڑی ہے مگر آج کل آؤٹ آف فارم ہے، لیکن جب وہ پرفارم کر رہا تھا تو لوگوں کو اس سے توقعات تھیں۔

شاہد آفریدی کے مطابق فارم اور آؤٹ آف فارم دونوں صورتوں میں دباؤ ہوتا ہے، فواد نے مشکل حالات میں کھیلا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے ہر قسم کی پچز پر ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے لمبی اننگز کھیلی ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }