مرونل ٹھاکر اپنی کامیابی پر ساتھی اداکاروں کی شکرگزار

107
مرونل ٹھاکر اپنی کامیابی پر ساتھی اداکاروں کی شکرگزار

ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر تمام ساتھی اسٹارز کی شکر گزار ہیں۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مرونل کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں اور سرپرستوں نے کئی موقع پر ان کی مدد کی ہے جس پر وہ ان کی مشکور ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ دلقیر سلمان سے لے کر وجے دیوراکونڈا تک اور شاہد کپور سے لے کر فرحان اختر تک سب ہی اسٹارز سے کچھ نا کچھ سیکھا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی اداکار میرے دوست اور میرے سرپرست ہیں اور انہوں نے ہی مجھے ایک بہتر اداکارہ بنایا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں نے ہی انہیں کچھ نا کچھ سکھایا ہے جو وہ سیکھنا چاہتی تھیں۔ 

مرونل کا کہنا تھا کہ جان ابراہم، فرحان اختر اور ریتک روشن سے انہوں نے سیکھا کہ آپ ہر کردار میں ایک جیسی نظر نہیں آ سکتے، آپ کو اپنے آپ کو بھی سمجھنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }