پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا پریشر ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی سیریز ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں مشکل کنڈیشنز تھیں جس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
نائب کپتان کا کہنا تھا کہ زاہد محمود بھی زبردست پرفارم کر رہے ہیں، ٹیم میں مقابلے سے فائدہ پاکستان کو ہوتا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ چھوٹی عمر میں زیادہ انجریز کا سامنا کیا، انجری کے بعد واپس پرفارمنس دینا مشکل ہوتا ہے۔ کوشش کر رہا ہوں فٹنس بہتر رکھوں تاکہ انجریز کم ہوں۔
Advertisement