بنگلادیش کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

111
فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا میں پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہے۔

اس میچ میں بنگلادیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }