برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت محمد الفائد انتقال کرگئے

105

فائل فوتو
فائل فوتو

برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق محمد الفائد پرتعیش اشیاء کے اسٹور Harrods اور  فٹبال کلب Fulham  کے سابق مالک تھے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت کا انتقال ان کے بیٹے دودی الفائد (Dodi Fayed) کی موت کے چھبیس برس بعد ہوا ہے۔

دودی الفائد برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

محمد الفائد مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئے اور 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، انہوں نے دبئی کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا اور بعد میں ہیروڈز سمیت ہاؤس آف فریزر خرید لیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کاریٹز ہوٹل بھی انہی کی ملکیت تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }