پیوٹن اناج معاہدے کی بحالی کیلئے طیب اردوان سے ملاقات کریں گے

36

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج سوچی میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ترک اور روسی صدور کی ملاقات میں یوکرین سےاناج برآمدگی کامعاملہ زیر بحث آئے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے جمعہ کے روز ماسکو میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیضان نے  روسی وزیر دفاع سِرگئی شوئیگو سے ملاقات کی تاکہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات سے قبل اناج پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس موقع پر روسی وزیر دفاع سِرگئی شوئیگو نے کہا کہ یہ روس کی غلطی نہیں ہے کہ اناج کا معاہدہ ناکام ہوا۔

انہوں نے روسی مؤقف کو دہرایا کہ اگر روس سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے گئے تو معاہدے کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ روس جولائی میں یوکرین سے اناج برآمدگی کے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں یوکرین سے اناج کی ترسیل کا معاہدہ جولائی 2022ء میں طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس’بحیرۂ اسود اناج معاہدے‘ کا مقصد خوراک کے عالمی بحران کا مقابلہ کرنا تھا جوکہ فروری 2022ء میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }