
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کی سائنس دان والارمتی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والارمتی حال ہی میں چاند پر پہنچنے والے تاریخ ساز بھارتی خلائی مشن چندریان 3 کا حصہ تھیں، انہیں آخری بار چندریان تھری کی لانچ کے وقت کاؤنٹ ڈاؤن کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔
خیال رہے کہ چندریان تھری کو 14 جولائی کو سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔ راکٹ فائر کرنے سے پہلے جو گنتی گنی جاتی ہے، اسے آنجہانی سائنسدان نے اناؤنس کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرو کے پی آر او کا کہنا ہے کہ والارامتی ستیش دھون خلائی مرکز میں رینج آپریشنز پروگرام آفس کا حصہ تھیں۔ وہ بھارت کے پہلے ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ -1 کی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی تھیں۔
انہوں نے 1984 میں اسرو سے منسلک ہوئیں، آنجہانی سائنسدان تمل ناڈو کے ایریالور کی رہنے والی تھی، وہ 31 جولائی 1959 کو پیدا ہوئی، انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، کوئمبٹور سے انجینئرنگ میں گریجویشن کیا تھا۔