امریکا، ٹک ٹاک چیلنج نوجوان طالب علم کی جان نگل گیا

25

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ’ون چپس چیلنج‘ 14 سالہ طالب علم کی جان نگل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والا ایک ہائی اسکول کا دسویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر جمعہ کو ساتھی طالب علم کی جانب سے چیلنج ملنے پر اسے پورا کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ان دنوں ’ون چپس‘ نامی چیلنج کافی وائرل ہورہا ہے، جس کا حصہ مختلف سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی بن چکے ہیں۔

چیلنج کے دوران ’پاکوئی‘ نامی امریکی مسالے دار چپس کھانے ہوتے ہیں، اور انہیں کھانے کے بعد مرچوں کی تاثیر کو کم کرنے کے لئے پانی سمیت کسی قسم کی اشیا کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

حارث وولوبہ نامی طالب علم کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا 14 سال کا بیٹا مسالے دار چپس کھانے کے بعد بیمار ہوگیا، جسے مقامی اسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ چیلنج کی پروموشنل ویب سائٹ پر جاری کردہ انتباہ کے مطابق مذکورہ چپس صرف بالغ افراد کے لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ اسے کھانے سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہو، بے ہوشی یا متلی کی شکایت محسوس ہو تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت کی اصل وجہ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے آنے کے بعد حتمی طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }