شادی کی تاریخ جاننے کیلئے والدین سے رجوع کریں: عاصم اظہر

103

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شادی کی تاریخ جاننے کے لیے والدین سے رجوع کرنا پڑے گا۔

گلوکار عاصم اظہر نے ویب پیج کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے کیریئر، گانوں اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

دورانِ گفتگو گلوکار نے میزبان کے ’شادی کب ہوگی؟‘ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب منگنی کی ہے تو شادی بھی ہو گی، لیکن میں تھوڑا پرانے خیالات کا ہوں مجھے اچھا لگتا ہے کہ اپنی خاندانی اقدار کا خیال رکھوں، اس لیے وہی روایتی جواب دوں گا کہ شادی کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے فیصلہ والدین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کب ہو گی، اس کے بارے میں میرے اور میرب کے والدین ہی فیصلہ کریں گے، یہ ہم دونوں کا فیصلہ ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس میں برکت ہوتی ہے اور دوسروں کو بھی میرا یہی مشورہ ہے کہ جہاں اپنی مرضی ہو وہاں والدین کی رضامندی بھی شامل ہونی چاہیے۔

عاصم اظہر نے یہ بھی کہا کہ شادی کے حوالے سے میرے والدین سے ہی رجوع کرنا پڑے گا، لیکن شادی کی تاریخ جب بھی طے ہو گی سب کو معلوم ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }