جی 20 اجلاس میں امریکی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی، سرگئی لاوروف

113
جی 20 اجلاس میں امریکی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی، سرگئی لاوروف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس میں امریکی یا مغربی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی۔

نئی دلی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اناج معاہدے پر ہماری شرائط پوری ہوتے ہی روس معاہدے میں واپس آجائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ سب مل کر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے مشترکہ مفادات میں توازن ہونا چاہیے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں امریکی یا مغربی وفود سے ملاقات کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر معاہدے قائم رہنے تک کار بند رہیں گے۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ ڈالر پر انحصار کم کرنے کا عمل بشمول بھارت شروع ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }