کملا ہیرس کا ہپ ہاپ میوزک پر رقص، سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

118
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو وائٹ ہاؤس میں ایک پارٹی کے دوران ہپ ہاپ میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آن لائن ٹرول کیا جا رہا ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ہپ ہاپ میوزک کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی تقریب کی میزبانی کی۔

اس تقریب کے دوران 58 سالہ کملا ہیرس بھی ہپ ہاپ میوزک پرجھوم اٹھیں اور محوِ رقص ہو گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

کملا کو اس ویڈیو میں 90 کی دہائی کے فیشن کی یاد تازہ کرتے ہوئے چھوٹی شرٹ اور اونچی کمر والی گلابی پینٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

کملا ہیرس کی اس ویڈیو کا آن لائن ہونا ہی تھا کہ اُنہیں رقص کرنے پر امریکی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو سیاسی حکمت عملی کے ماہر جوئی منارینو کی جانب سے بھی پوسٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر کملا کے ڈانس پرتنقید کی۔ 

انہوں نے لکھا کہ یہ ستمبر کا وسط ہے اور ہمارا ملک جل رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، معاشی ڈپریشن عروج پر ہے، غیر قانونی امیگریشن ہمیں الگ الگ کر رہی ہے اور ملک کے صدر جو بائیڈن کہیں سو رہے ہیں اور کملا ہیرس رقص کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }