الو ارجن بھی شاہ رخ کی جوان کے مداح ہوگئے

50
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

شاہ رخ خان کو کرپشن کی کہانی پر مبنی فلم جوان کی کامیابی پر جنوبی بھارتی اداکاروں کی جانب سے بھی مبارکباد ملنے لگی۔ 

حال ہی میں فلم ’پشپا: دا رائز‘ کے اداکار الو ارجن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شاہ رخ خان کےلیے پیغام جاری کیا۔ 

الو ارجن کا کہنا تھا کہ ’فلم جوان کی پوری ٹیم کو اسکی کامیابی پر بہت مبارک ہو۔‘

انہوں نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے لیے خوش اور دعاگو ہیں۔ 

الو ارجن کے ٹوئٹ کے جواب میں شاہ رخ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کا بےحد مشکور ہوں، اس پیغام نے آج کا دن خوبصورت بنادیا۔‘

شاہ رخ نے لکھا کہ میں نے فلم پشپا کو تین دن میں تین مرتبہ دیکھا، مجھے تسلیم کرنا چاہیے کہ میں نے آپ سے کچھ سیکھا ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }