فلم جوان صرف شاہ رخ کی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی، ایٹلی

54
بشکریہ: این ڈی ٹی وی۔
بشکریہ: این ڈی ٹی وی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ان دنوں کافی چرچا ہے، جبکہ یہ فلم جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف فلمساز، ہدایتکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر ارون کمار المعروف ایٹلی کی پہلی ہندی فلم بھی ہے۔

یاد رہے کہ ایٹلی کا تعلق دراصل تامل سینما سے ہے اور انہوں نے تلاپتھی وجے کے ساتھ کئی بلاک بسٹر فلمیں کی ہیں جن میں تھری، مرشیل اور بیگل بھی شامل ہیں۔ 

لیکن ہندی سنیما میں انکی پہلی ہی فلم جوان کی کامیابی نے انکے حوصلے بھی بلند کردیے ہیں۔ باکس آفس پر شاہ رخ خان کی اس فلم کی بلند پرواز کے باعث گمان ہے کہ یہ بھی پانچ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگی۔ 

فلم کے ہدایتکار ایٹلی نے انکشاف کیا کہ یہ فلم صرف شاہ رخ خان کی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے کوئی دوسری سوچ تھی ہی نہیں، یہ ہم نے صرف شاہ رخ خان سر کےلیے بنائی ہے۔ 

ایٹلی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ تامل سپر اسٹار  تلاپتھی وجے کے ساتھ بھی مختلف سین پر صلاح مشورہ کرتے رہتے ہیں۔

اسی طرح جب ہم نے جوان شروع کی تو پہلے دن سے فلم، اسکی اسکرپٹ اور تمام سین کے بارے میں میری  تلاپتھی وجے سے کافی مشاورت ہوئی وہ میرے لیے بھائیوں کی طرح ہیں، تو ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ خالصتاً شاہ رخ خان پر فٹ بیٹھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }