
قومی سابق کرکٹر کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔
کامران اکمل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ عائزہ کامران کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُنہیں شادی کی 17ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
کامران اکمل کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میری اہلیہ عائزہ کو سالگرہ مبارک، 17 سال گزر چکے ہیں۔
کامران اکمل نے ازراہِ مذاق مزید لکھا کہ میں 17 برسوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر مجھے خوشی ہوئی۔
یاد رہے کہ کامران اکمل کی عائزہ الیاس کے ساتھ 2006 میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے تین بچے بھی ہیں۔