لندن سے لاس اینجلس جانے والی پرواز کی واپس ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

116

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن سے لاس اینجلس کے لئے ورجن اٹلانٹک کی پرواز کو ہنگامی صورتحال میں واپس ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 23 مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 7 منٹ پر لندن کے ہیتھرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ 

بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے نصف گھنٹے بعد تک برطانیہ کی فضائی حدود میں ہی تھا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ 

فلائٹ ریڈار کو بھی طیارے سے ایمرجنسی کے سگنلز موصول ہوئے۔ 

روانگی کے لگ بھگ سوا گھنٹے بعد برطانوی ایئرلائن کا طیارہ واپس ہیتھرو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }