رنویر سنگھ کا ورلڈ کپ ترانہ نہ چل سکا، شائقین نے علی ظفر سے دلچسپ فرمائش کر دی

21

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ورلڈ کپ 2023 کے لئے بنایا گیا آفیشل ترانہ شائقین کرکٹ کو متاثر نہ کرسکا۔

کرکٹ کے متوالوں کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم گزشتہ روز ترانہ جاری ہوتے ہی ان کی توقعات پر پانی پِھر گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’دل جشن بولے‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا۔ 

اس کے بول شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھے جب کہ اس میں پریتم، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا، جونیتا گاندھی، اکاسا اور چرن نے اپنی آواز کا جادو چلانے کی ناکام کوشش کی۔

ترانے کی ریلیز کے ساتھ ہی کرکٹ شائقین نے اداکار رنویر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا جبکہ پاکستانیوں کو گلوکار علی ظفر کی یاد ستانے لگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف نے علی ٖظفر سے ورلڈ کپ کا ترانہ گانے کی فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں آپ کی آواز میں ورلڈ کپ کا ترانہ چاہیے‘.

مذکورہ صارف کو جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں لیکن اگر اپنے ملک کے لئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں، لیکن میرے اپنے آئیڈیاز ہیں اور میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر مزہ نہ آیا تو ’بھائی حاضر ہے‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }