کوشش ہوگی بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں، شاداب خان

109
اسکرین گریب بشکریہ آئی سی سی ڈیجیٹل
اسکرین گریب بشکریہ آئی سی سی ڈیجیٹل

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ورلڈکپ جیتنے کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں۔

آئی سی سی ڈیجیٹل سے بات چیت میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ جب بھی آپ پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنتے ہو تو خوشی تو ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا اور بھی خوش آئند بات ہے۔ جو ٹیم منتخب ہوئی ہے یہ لڑکے کافی عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے ٹیم میں جو بھائی چارہ ہے اس کو قائم رکھیں اور بھارت جا کر ورلڈکپ جیتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }