امریکہ اور چین کا ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پر اتفاق

67

امریکہ اور چین کا ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پر اتفاق

امریکہ اور چین کا ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پر اتفاق

یوکرین پر ایٹمی حملے کے پیش نظر امریکہ اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ ایٹمی ہتھیار کبھی بھی اور کہیں بھی استعمال نہیں ہونے چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو امریکی صدر جوبائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ بشمول یوکرین ایٹمی ہتھیار کبھی اور کہیں بھی استعمال نہیں ہونے چاہیے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے خلاف اپنی پوزیشن کو واضح کیا ہے۔

Advertisement

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے چینی صدر کو بتایا کہ امریکہ چین کے ساتھ بھرپور مقابلہ جاری رکھے گا لیکن یہ مقابلہ ہر گز تنازع میں تبدیل نہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکی صدر نے چین کی جانب سے تائیوان کے خلاف بڑھتے ہوئے جارحانہ اقدامات پر اعتراض اٹھایا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب چین کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر نے امریکی ہم منصب سے یوکرین کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق چین کے صدر نے کہا ہے کہ چینی حکام روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی بحالی کے منتظر ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ یہی توقع کی جارہی تھی کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے سائیڈ لائن پر دونوں صدور کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات پر یوکرین جنگ موضوع بحث رہے گی۔

اس ملاقات میں پہلے دونوں صدور نے ہاتھ ملایا جب کہ اسی دوران صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سپر پاورز کی ذمہ داری ہے کہ دنیا کو دکھائیں کہ وہ اپنے اختلافات کو سنبھال سکتے ہیں اور آپسی مقابلے کو تنازع میں بدلنے سے روک سکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }