ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حکمرانی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ان فارم اوپنر امام الحق اور بھارت کے ویرات کوہلی بدستور بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے روہت شرما کی چوتھی اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک کی پانچویں پوزیشن بھی برقرار ہے۔
جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک درجے ترقی سے چھٹی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔
Advertisement
انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو اور اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی بدستور بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ دو درجے ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگئے۔
No bowler above him
Jasprit Bumrah stands as the No.1 ODI bowler in the latest @MRFWorldwide rankings!
— ICC (@ICC) July 13, 2022
بولنگ کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ لمبی چھلانگ لگا کر پانچویں سے پہلی پوزیشن پر آگئےجبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی بدستور تیسری پوزیشن برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی سے چوتھی، افغانستان کے مجیب الرحمان دو درجے ترقی سے پانچویں اور بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز دو درجے ترقی سے چھٹی پوزیشن پر آگئے۔
انگلینڈ کے کرس ووکس تین درجے تنزلی سے ساتویں اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری چھ درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔
افغانستان کے محمد نبی کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی راشد خان ایک درجے ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا ، افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا، راشد خان کا تیسرا، انگلینڈ کے کرس ووکس کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے ترقی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔