بین الاقوامی دفاعی نمائشوں کے شرکاء قرنطینہ سے مستثنیٰ ہونگے
بین الاقوامی دفاعی نمائشیں 21 سے 25فروری تک منعقدہونگی
ابوظہبی(ردوویکلی)::بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس اور بحری دفاعی نمائش نیوڈیکس کی منتظم ابوظبی قومی نمائش کمپنی نے تمام بیج ہولڈروں کو متحدہ عرب امارات آمد پر 10 دن کے قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دینے کے لئے ابوظبی پبلک ہیلتھ سنٹر سے منظوری حاصل کرلی ہے۔ یہ قدم پوری دنیا سے بین الاقوامی وفود کی آمد کو آسان بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں آنے والے بین الاقوامی مندوبین کو لازمی طور پر قرنطینہ سے مستثنیٰ ہونے کے لئے کسی بھی چیک پوسٹ پر کاغذ پر چھپے ہوئے اپنے ایونٹ کا بیج پیش کرنا ضروری ہے۔ اسکے بعد انھیں کلائی پر باندھنے والے ٹریکنگ بینڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وفود کے داخلے اور ان کی شرکت میں مدد کے لئےتفصیلی پروٹوکول کو متحدہ عرب امارات میں متعلقہ حکام کے تعاون سے حتمی شکل دی جارہی ہے جس کے بعد اپ ڈیٹ شائع کی جائے گی۔ ابو ظبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل مطر سعید النعیمی نے کہا کہ نمائشوں کے شرکا کو قرنطینہ کی مدت سے مستثنیٰ کرنے کے فیصلے کا مقصد محکمہ صحت ابوظبی کا امارت میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے طریقہ کار سے مستثنیٰ شرکا کو ابوظبی کی امارت میں داخل ہونے سے قبل سخت حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ منیجنگ ڈائریکٹرآئیڈیکس اور گروپ سی ای او حمید مطر الظہری نے کہا کہ یہ استثنیٰ ظاہر کرتا ہے کہ کوویڈ وباء کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کآآغاز کررہے ہیں۔۔ یہ نمائشیں 21 سے 25 فروری تک صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں منعقد کی جائیں گی (نیوزبشکریہ وام)۔۔