جسٹن ٹروڈو کو اسپیکر گریگ فرگس کیساتھ مذاق کرنے پر تنقید کا سامنا

55

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو—فائل فوٹو
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو—فائل فوٹو 

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی ہاؤس آف کامنز سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نو منتخب سیاہ فام اسپیکر گریگ فرگس ہاؤس آف کامنز میں اپنے خطاب سے پہلے جسٹن ٹروڈو کا تعارف’محترم وزیرِاعظم‘ کہہ کر کرواتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اسی دوران جسٹن ٹروڈو مسکراتے ہوئے دوستانہ انداز میں اسپیکر گریگ فرگس کی اصلاح کرتے ہوئے خود کو ’بہت محترم‘ کہہ کر پکارتے ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں آنکھ بھی مارتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کا نو منتخب سیاہ فام اسپیکر گریگ فرگس کو سب کے سامنے مسکرا کر یوں آنکھ مارنا کینیڈا کے عوام کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

اسی لیے اُنہیں سوشل میڈیا پر کینیڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہاں ایک نظر سوشل میڈیا پر کینیڈا کے عوام کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر ڈال لیتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }