امریکی فوج نے مبینہ طور پر ترکیہ کا ڈرون طیارہ مار گرایا

52

امریکا کا دعویٰ ہے کہ اس نے ترکیہ کا ڈرون شام میں مار گرایا ہے۔
امریکا کا دعویٰ ہے کہ اس نے ترکیہ کا ڈرون شام میں مار گرایا ہے۔

امریکی فوج نے شمالی شام کے علاقے میں مبینہ طور پر ترکیہ کا ڈرون طیارہ مار گرایا۔

ترکیہ نے ڈرون طیارے کی ملکیت سے انکار کیا ہے لیکن پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائڈر کا کہنا ہے کہ مسلح طیارہ ترک تھا اور امریکی فوج کیلئے خطرے کے باعث تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف 16 لڑاکا طیاروں نے ڈرون مار گرایا جو فضائی کارروائی کر رہا تھا۔

پینٹاگون ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ترک ملٹری حکام کو متعدد بار مطلع کیا کہ وہ شام کے اس علاقے میں آپریٹ کر رہے ہیں جہاں قریب ہی امریکی فوجی دستے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری دفاع لائڈ آسٹن نے ترک ہم منصب یاسر گولر سے بات کی تھی۔

بریگیڈیئر پیٹ رائڈر نے کہا کہ ڈرون طیارہ امریکی اہلکاروں سے 500 میٹر دور ایک ممنوعہ علاقے میں تھا لیکن ایسا کوئی شبہ نہیں کہ وہ ہمارے فوجی دستوں کو نشانہ بنا رہا تھا، امریکی ایف 16 طیاروں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت ڈرون طیارہ مار گرایا۔

یہ واقعہ شمالی شام کے علاقے طال بیدار میں پیش آیا جہاں امریکی فوج سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی معاونت کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }