افغانستان میں چند گھنٹوں کے فرق سے زلزلے کے 5 جھٹکے

104
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سے اب تک افغانستان میں زلزلے کے پانچ جھٹکے آچکے ہیں۔

وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان میں زلزلے کا پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ (آج) ہفتے کے روز افغانستان کے مغربی حصے میں آدھے گھنٹے کے اندر تین طاقتور زلزلے آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا زلزلے کا جھٹکا 12 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، دوسرا جھٹکا 12 بجکر 19 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی جبکہ تیسرا زلزلہ 1 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال املاک کے نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }