دونوں فریقین سے تشدد فوری روکنےکا مطالبہ کرتے ہیں، سعودی عرب

15

سعودی وزارت خارجہ کا دفتر
سعودی وزارت خارجہ کا دفتر

اسرائیل فلسطین تازہ کشیدگی پر سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین سے تشدد فوری روکنےکا مطالبہ کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی غیر معمولی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بیان کے مطابق فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں، تحمل سے کام لیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگزیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }