
غزہ کی صورتِ حال پر بین الاقوامی خاموشی کے خلاف شکاگو میں مظاہرین کی جانب سے مارچ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شکاگو میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کا اتحادی بننے سے باز رہے، امریکی شہریوں کو فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب اسرائیل میں نیپالی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملے میں مرنے والوں میں 10 نیپالی بھی شامل ہیں۔