عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان

38

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی آئرا خان اور منگیتر نپور شیکھرے کی شادی آئندہ برس 3 جنوری کو ہو گی۔

خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل آئرا خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم جب بھی شادی کریں گے، 3 جنوری کو ہی کریں گے لیکن کس سال شادی ہو گی یہ معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }