احسان الحق باجوہ کی جانب سے نئے منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

سینئیررہنماؤں وکارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت

37

 تمام عہدیداران مل جل کرپارٹی کومضبوط بنانے کے لیئے کام کریں گے(احسان الحق باجوہ)

تمام عہدیداران اورکارکنوں کوساتھ لیکرچلیں گے(محمدغوث قادری)۔

پوری قوم میاں نوازشریف کی پاکستان آمدکی منتظرہے(غلام مصطفی مغل)

ٹریڈونگ کے تحت بزنس کے فروغ کے لیئے کام کریں گے(عبدالمجیدمغل)۔

یواے ای میں میاں صاحب کاشانداراستقبال کریں گے(راجہ ابوبکرآفندی)

دبئی(نیوزڈیسک):گزشتہ رات کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات  وسابق ممبرقومی اسبلی چوہدری احسان الحق باجوہ نے اپنی رہائئش گاہ پر مرکزی قیادت کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے نئے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران و اراکین کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا جس میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
عشائیہ تقریب کے میزبان احسان الحق باجوہ نے عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے واے تمام اراکین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کومبارکبادپیش کی اور اس امید کااظہارکیا کہ تمام عہدیداران پارٹی کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داریوں کواحسن انداز میں اداکریں گے
عشائیہ تقریب سے صدرمحمدغوث قادری،چئیرمین غلام مصطفے مغل،صدرٹریڈونگ یواے ای عبدالمجید مغل ،جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکرآفندی ،سینئیرنائب صدرخواجہ عبدالوحیدپال اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی جانب سے جوذمہ داریاں دی گئی ہیں انکوپوراکریں گے نیزتمام ساتھیوں کوساتھ لیکرچلیں گے۔ اور انشااللہ 21اکتوبرکوقائدپاکستان مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف کافقیدالمثال استقبال کیاجایئگا۔جوتمام سابقہ ریکارڈ توڑدیگا ۔ انشااللہ یواے ای سے بھی درجنوں معتمدودیرینہ ساتھی اورمخلص عہدیداران میاں صاحب کے ساتھ پاکستان جائینگے۔متحدہ عرب امارات میں پہلی بار انٹرنیشنل افئیرز کی جانب سے ایک نئے تجارتی ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی صدارت کی ذمہ داری پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی  معروف بزنس میں وہر دلعزیز شخصیت عبدالمجید مغل کو سونپی گئی ہے جبکہ ممتاز سیاسی وسماجی و کاروباری ۔شخصیت شوکت محمود بٹ کونائب صدراوراسسٹنٹ نائب صدر کی ذمہ داری ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت جمیل بنگیال کو دی گئی ہے۔
اس موقع پر صدرٹریڈ ونگ یواے ای عبدالمجید مغل نے نئی ذمہ داری کو خوش دلی سے قبول کیا اور قائد میاں محمد نواز شریف اورصدرانٹرنیشنل آفئیرز سینیٹر اسحاق ڈار اور سینئر نائب صدر و کوآرڈینیٹر بیرسٹرامجد ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہم پر جواعتماد کیا ہے انشااللہ میں اورمیرے دوسرے ساتھی شوکت محمودبٹ اور جمیل بنگیال اس اعمتاد پر پورا اتریں گے اور پارٹی کے مشن اور منشورپر پوری طرح عمل کرتے ہوئے ٹریڈونگ کے تحت بزنس کے فروغ ،پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں فروخت اورمعشیت کے استحکام کے لیئے پوری تندہی سے خدمات انجام دینگے تاکہ قائدمیاں محمدنواز شریف صاحب کی قیادت میں ملک ایک بارپھرترقی کی جانب سفرکرے ۔عبدالمجید مغل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران و اراکین کو مبارکباد دی اور متحدہ عرب امارات کی بزنس کمیونٹی کو ٹریڈ ونگ کے جھنڈے تلے جمع ہونے کی دعوت دی۔جس کے لیئےعملی اقدامات کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس میں رابطے کے لیے  واٹس ایپ گروپ اور ای میل ایڈریس بھی دیا گیا ہے جس پر بہت آسانی سے رابطہ کرنے کے بعد ٹریڈ ونگ میں شمولیت اختیار کی جا سکتی ہے۔
احسان الحق باجوہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں چئیرمین یواے ای محمدغوث قادرئ،صدرمصطفے مغل،جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکرآفندی، ،صدرٹریڈونگ عبدالمجید مغل،سرپرست چوہدری عبدالغفار،،سینئیرنائب صدرخواجہ عبدالوحیدپال،سینئیرنائب صدرچوہدری فیصل الطاف،سینئیرنائب صدر راجہ خالدمحمود،شوکت محمودبٹ،سیکریٹری اطلاعات راناوہاب عباس،شہزاد بٹ،چوہدری عامرعارف منہاس،رانا نعیم ،مختارقریشی،راجہ ابوبکر،ملک راشد،چوہدری محمدنواز،رانا یوسف،مرکزی نائب صدور،یونٹس پریذیڈنٹ ،جنرل سیکریٹریز اورنمائندگان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }