
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میچ کے دوران متعدد ہورڈنگز انکلوژرز میں آگرے۔
لکھنو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میگا ایونٹ کا 14واں میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں بارش کے بعد تیز ہوا اور ریت کے طوفان کے سبب متعدد ہورڈنگز انکلوژرز میں آگرے۔
رپورٹ کے مطابق ہورڈنگز جس انکلوژرز میں گرے، وہاں تماشائی بہت کم تعداد میں موجود تھے۔
ہورڈنگز گرنے کے بعد انکلوژرز کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا جبکہ تماشائی دوسرے اسٹینڈ میں منتقل کردیے گئے۔