یواے ای میں پاکستانی ڈرائیورنمبر1قراردئیے گئے
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سروے میں پاکستانیوں کو بہترین ڈرائیور قرار دیا گیا
دبئی (اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کی انشورنس کمپنی کے2020 میں کرائے گئےایک سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورزکوبہترین ڈرائیورقراردیاگیاہے ۔سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی احتیاط اور مہارت کے ساتھ اچھی ڈرائیونگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سب سے کم حادثات سے متاثر ہوئے۔ سروے رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستانی ڈرائیورز خواتین کے ساتھ بڑےعزت اور احترام سے پیش آتے ہیں اوردوران سفر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔یواے ای کے انگریزی روزنامے خیج ٹائیمزکے مطابق سال 2020 کے دوران 2.5 فیصد پاکستانی حادثات کا شکار ہوئے، یہ سب سے کم تعداد ہے۔یو اے ای میں ٹیکسی سروس استعمال کرنے والے شہریوں نے پاکستانیوں کو سب سے بہترین ڈرائیور قرار دیا جبکہ دوسرے پر لبنانی، تیسرے پر فلپائن، تیسرے پر شام اور چوتھے پر اردنی ڈرائیورز کو اچھا قرار دیاگیا۔