حکومت سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

254
                           سینیٹ انتخابات میں ناکامی حکومت کے لیئے سوالیہ نشان اورسوچنے کامقام، ذمہ دار کون؟
                                   اسلام آبادکی نشست پرسابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کی جیت
 تمام نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے، حکمراں اتحاد 47 جبکہ اپوزیشن کی نشستوں کی تعداد 53 ہوگئی

غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان کاپارلیمنٹ سے اعتماد کاووٹ لینے کافیصلہ

    ناکامی کے بعد عبدالحفیظ شیخ جلد بیرون ملک روانہ ہوجاینگے(اپوزیشن رہنما)۔

اردوویکلی(چوہدری ارشد):: آج ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اکثریت کے باجودناکامی حکومت کے لیئے سوچنے کامقام آخرکیاوجہ ہے کہ حکومت کے اپنے نمائندوں نے بھی اپنی جماعت کے امیدوارعبدالحفیظ شیخ کوووٹ دینے کی بجائے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نمائندے یوسف رضاگیلانی کوووٹ دے کرکامیاب کرایاحکومتی جماعت سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بننے کے باوجود ایوان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ایوان بالا(سینیٹ) میں اپوزیشن کی کل نشستوں سے 6 نشستیں کم ہیں۔ واضح رہے کہ آج ایوان بالا کی 37 نشستوں پر الیکشن ہوا جس کے لیے  صبح 9 بجے  5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا۔سینیٹ الیکشن کے لیئے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ نیشنل اسمبلی کے 341 ممبران میں سے 340 نے اپنا ووٹ کاحق استعمال کیا جماعت اسلامی کے ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ ڈسکہ این اے 75 کاانتخابی عمل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کوئی ممبرمنتخب نہیں ہوپایا۔دارالخلافہ اسلام آباد کی 2،سندھ 11،کے پی کے 12،بلوچستان کی 12 نشستوں پرپولنگ ہوئی ۔پنجاب کی 12 نشستوں پربلامقابلہ انتخاب کامرحلہ مکمل ہوچکاہے اس لیئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ نہیں ہوئی۔اسلام آبادکی 2نشستوں پراراکین قومی اسمبلی نے ووٹ ڈالے یہاں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضاگیلانی اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ کے درمیان کانٹے دارمقابلہ متوقع تھا۔غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ڈی ایم اتحادکے متفقہ امیدواریوسف رضاگیلانی اسلام آباد کی نشست جیت چکے ہیں۔سیدیوسف رضاگیلانی کی کامیابی میں سیاست کے چیمپیئن سابق صدروشریک چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی   آصف علی زرداری کابڑاہاتھ ہے جن کاکہناہے کہ جیت کاتناسب اب بھی کم ہے ہمیں توزیادہ ووٹوں کی توقع تھی،دوسری جانب حکومتی جماعت ووٹ خریدنے کے الزامات لگارہی ہے اور یوسف رضاگیلانی کی جیت کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کاپلان بنارہی ہے دیکھیئے آگے آگے ہوتاہے کیا؟؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }