بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

19
ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 21ویں میچ میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم اسکور پر آؤٹ کر کے ہدف کا تعاقب کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

انجرڈ ہاردیک پانڈیا اور شردُل ٹھاکر ٹیم میں شامل نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد شامی اور سوریا کمار یادیو پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، کل ٹریننگ کے وقت اندازہ ہوا رات میں اوس پڑے گی۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور بھارت بھی چار میچز جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے مگر کیوی ٹیم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے ٹاپ پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }