یکم نومبر کو سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی ہو گی

52
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی کی جائے گی۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن یکم نومبر کو بھارتی لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کے مجسمےکی رونمائی کرے گی۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امول کال کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے مجسمے کی رونمائی بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے ہو گی، سچن ٹنڈولکر کی خدمات کو سراہنے کے لیے مجسمہ تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر کا مجسمہ بھارت میں احمد نگر کے معروف آرٹسٹ نے بنایا ہے جو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کے باہر نصب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ 2 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }