مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کیخلاف ’’یومِ سیاہ‘‘ کی مناسبت سے تقریبات

32

کینیڈا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کیخلاف ’’یومِ سیاہ‘‘ کی مناسبت سے تقریبات

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف اٹاوہ میں ہائی کمیشن آف پاکستان اور ٹورنٹو، مانٹریال اور وینکوور میں قائم پاکستانی قونصل خانوں میں ’’یومِ سیاہ‘‘ کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ 

ہائی کمیشن آف پاکستان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر آف پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال نہیں ملتی۔

کینیڈا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کیخلاف ’’یومِ سیاہ‘‘ کی مناسبت سے تقریبات

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ فوری طور پر ماورائے عدالت قتل بند کرے، فوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }