محمد رضوان کے 65 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل

28

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا سے ہونے والے مقابلے میں پاکستان تو ہار گیا لیکن محمد رضوان نے ریکارڈ بنا لیا۔

قومی ٹیم کے بیٹر وکٹ کیپر محمد رضوان نے گزشتہ روز ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے 65 اننگز کھیل کر ون ڈے میں 2000 رنز مکمل کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد رضوان گیند باز کوئٹزی کی گیند پر 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }