سرین ایئرکامتحدہ عرب امارات کے لیئے فلائٹ آپریشن شروع، دیگر ممالک کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی جلد ہو جائےگا(صفدرملک)۔
پاکستان سول ایو ایشن اتھارٹی کی جانب سے نجی ایئر لائن سرین ایئر کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی اجازت
اسلام آباد(اردوویکلی)::پاکستان سول ایو ایشن اتھارٹی سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان کی نجی ایئر لائن سرین ایئرنے بین الاقوامی پروازوں کاآغازکردیا،متحدہ عرب امارات کے لیئے سرین ایئراسلام آباد سےشارجہ کے لیئے ہفتہ میں 3فلایٹیں آپریٹ کریگی۔جبکہ دبئی کے لیئے یکم مئی سے فلائٹ آپریشن کاآغازشروع ہوجائیگا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر سرین ایئرصفدرملک نے کہا کہ سرین ایئرکے آغازسے ہموطنوں کومزیدسہولت میسرہوجائیگی ہم اپنے مسافروں کوبہترسروس مہیاکرنے کی پوری کوشش کریں گے اورہماری ائیرلائین کے کرائے بھی دوسری ایئرلایئنزکی نسبت کم ہیں۔سعودی عرب کے لیئے سرین ائیرکے آپتیشن کے حوالے سے صفدرملک نے کہا کہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی سرین ایئر کو فضائی آپریشن کی اجازت دے رکھی سعودی عرب کافلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گاصفدر ملک نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں جدہ اور ریاض کے لیئے پروازوں کاآغازکرینگے۔