81واں یوم پاکستان(تاریخ)۔سفیرپاکستان اورپاکستانی کمیونٹی کے پیغامات

428
                                                                      یوم قراردادپاکستان 23مارچ 1940
                             یہ دیس ہمارا ہے اسے ہم نے سنوارا ہے   ۔۔۔۔ اس کا ہر اک ذرہ ہمیں جان سے پیارا ہے
 ابوظہبی (اردوویکلی)::یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے ۔ اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین بناگیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔قراردادِ پاکستان مارچ 1940 میں لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ (22 تا 24مارچ)سالانہ اجلاس کے اختتام پریہ تاریخی قرار داد منظور کی گئی تھی جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔قائداعظم محمد علی جناح نے 22 مارچ کو ہونے والے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پہلی بار کہا کہ’’ہندوستان میں مسئلہ فرقہ ورارنہ نوعیت کا نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی ہے یعنی یہ دو قوموں کا مسئلہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ہندوؤں اور مسلمانوں میں فرق اتنا بڑا اور واضح ہے کہ ایک مرکزی حکومت کے تحت ان کا اتحاد خطرات سے بھر پورہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس صورت میں ایک ہی راہ ہے کہ دونوں قومیتوں کی علیحدہ مملکتیں ہوں‘‘۔دوسرے دن انہی خطوط پر23 مارچ کو اس زمانہ کے بنگال کے وزیراعلیٰ مولوی فضل الحق المعروف شیرِ بنگال نے قراردادِ لاہور پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’اس وقت تک کوئی آئینی پلان نہ تو قابلِ عمل ہوگااورنہ مسلمانوں کو قبول ہوگا جب تک ایک دوسرے سے ملے ہوئے جغرافیائی یونٹوں کی جدا گانہ علاقوں میں حد بندی نہ ہو۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’’ان علاقوں میں جہاں مسلمانوں کی عددی اکثریت ہے جیسے کہ ہندوستان کے شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقے، انہیں یکجا کرکے ان میں آزاد مملکتیں قائم کی جائیں جن میں شامل یونٹوں کو خود مختاری اورحاکمیت اعلیٰ حاصل ہو۔مولوی فضل الحق کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کی تائید مختلف صوبوں کے تیرہ افراد نے کی جن میں چوہدری خلیق الزماں‘ مولانا ظفر علی خان ‘حاجی عبداللہ ہارون‘ قاضی عیسیٰ‘ مولاناعبدالحامد بدایوانی اور بیگم مولانا محمد علی جوہر بھی شامل تھیں۔ اس قرارداد کی اجتماعی منظوری ہندوستان کے تمام حصوں سے آئے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد نے بھی دی۔ لاہور میں 23 مارچ 1940 ء کو پیش کی جانے والی قرارداد سے ہمارے لیئے منزل کا تعین ہو گیا تھا اسلئے تاریخ جدوجہد پاکستان میں اس کی بڑی اہمیت یہی قرارداد بعد میں قرارداد پاکستان کہلائی ۔ ہمار ے ملک کا نام پاکستان 1933 ء میں چوہدری رحمت علی نے اپنے ایک کتابچے میں تجویز کیا تھا جس کا نام اب یا کبھی نہیں تھا ۔ لفظ پاکستان پنجاب افغانیہ (سرحد) کشمیر اور سندھ کے ابتدائی حروف اور بلوچستان کے آخری تین حروف کو ملا کر بنایا گیا تھا ۔اس کا لفظی مطلب ہے پاک جگہ یا پاک سرزمین۔ سب سے پہلے 1938 ء میں سندھ مسلم لیگ نے ہندوستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کامطالبہ کیا قرارداد پاکستان منظور ہونے کے بعد سات سال کے عرصے میں بے شمار قربانیوں کے بعد ہم اس قابل ہو سکے کہ انگریزوں اور ہندوؤں کی غلامی سے نجات مل سکے اس طرح 14 اگست 1947 ء کو ہمارا پیارا ملک پاکستان وجود میں آیا۔ آج ہم اس اہم قرارداد پیش کئے جانے کی سالگرہ پر سارے ملک میں جشن منا رہے ہیں جس کی بنیاد پر پاکستان قائم ہوا بلاشبہ یہ تاریخ کا بہت اہم فیصلہ تھا یہ ہمارے رہنماؤں کی بصیرت کا اظہار تھا۔ اس قرارداد کی بدولت دنیا میں ایک مخصوص نظریے اور مذہب کی بنیاد پر دنیا کی سب سے پہلی ریاست قائم ہوئی۔ آج ہم آزاد ہیں‘ اسکا مطلب ہے کہ اب ہم کسی دوسری قوم کے غلام نہیں۔ ہمیں حق حاصل ہے کہ ہم اپنے وطن کی آزاد فضاؤں میں سانس لیں ‘ خود اپنی مرضی اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کریں اور اپنے ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔ آزادی بہت پیاری چیز ہے اسکے بغیر زندگی بے کار ہوتی ہے اسی وجہ سے آزادی کیلئے لوگ جدوجہد کرتے ہیں۔ ہم نے بھی قرارداد پاکستان منظور کر کے اپنے لئے آزاد وطن کے حصول کا فیصلہ کیا تھا اور اس کیلئے بہت زیادہ قربانیاں دیں ۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ‘ تنظیم اور یقین محکم کے اصولوں پر عمل کر کے ہم نے اپنی منزل حاصل کی تھی ۔ اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے کام کریں اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا دیں یقیناً خدا ہمارے ساتھ ہے
                                                                     متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرافضال محمودنے 23مارچ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ یوم پاکستان 23مارچ جیسے فقیدالمثال دن پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کومبارکبادپیش کرنامیرے لیئے اعزازاورباعث مسرت ہے۔ یہ وہ یادگاردن ہے جس پرہمارے بزرگوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کافیصلہ کیا۔جہاں ہم اور ہماری آنے والی نسلیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارسکیں،جب 14اگست 1947کووطن عزیزپاکستان ایک آزادریاست کی حیثیت سے دنیاکے نقشے پرابھراتوہمارے بزرگوں کاخواب چندہی سالوں میں سچ ثابت ہوگیا۔وطن عزیزپاکستان کامعرض وجودمیں آناقائدملت قائد اعظم محمدعلی جناح کی انتھک جدوجہد،ان کی سیاسی بصیرت اور اعلی قیادت میں ہمارے آباؤ اجدادکی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا،اس پیارے وطن کے لیئے ہمیں ہرلمحہ اللہ تعالی کے حضورشکراداکرناچاہیئے،اس موقع پرہم بابائے ملت قائداعظم محمدعلی جناح اور تحریک پاکستان کے شہداکوبھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے بہترمستقبل کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے۔اور اس چمن  کی آبیاری اپنے لہوسےکی۔اگرچہ ہم نے اپنے ملک کی مختصرتاریخ کے دوران بہت کچھ حاصل کیاہے مگرایک عظیم قوم کے طورپرپہچانے جانے کے لیئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت پاکستان اپنے عوام کی فلاح وبہبوداور خوشحالی کویقینی بنانے کے لیئے معیشت کومستحکم کرنے کے لیئے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔ملک کی ترقی اورخوشحالی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاشکریہ اداکرتے ہیں ملک کی ترقی کی راہ میں آنے والے ہرچیلنج کامقابلہ کرنے کے لیئےہمارامتحداور منظم ہوناوقت کااہم تقاضاہے۔متحدہ عرب امارات میں ہماری سفارتی ٹیم پاکستانی کمیونٹی کے مفادکوفروغ دینے کے لیئے ہروقت انکاساتھ دینے کے لیئے ہمیشہ تیارہے۔متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے اہیل ہے کہ اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیئے بھی پوری ذمہ داری کامظاہرہ کریں ۔ہم اوورسیزپاکستانیوں کودونوں برادرممالک کے مابین ایک بھائی چارے کا پل سمجھتے ہیں اور دونوں فریقین کے باہمی مفادمیں مشترکہ تجارت،سرمایہ کاری،اور سیاحت کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے حکومت سے حکومت اور عوام سے عوامی سطح پرمتحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔اللہ تعالی ہمیں اپنے ملک اورپاکستانی برادری کوبھرپورخدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین۔
قونصل جنرل آف پاکستان دبئی وشمالی امارات جناب احمدامجدعلی نے یوم پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کا81واں قومی دن منایاجارہاہے جوپاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار اور ناقابل فراموش دن ہے جب برصغیرکے مسلمانوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کی بصیرت افروزقیادت میں 23مارچ 1940کولاہورمیں قراردادپاکستان منظورکی اور اسکی بدولت برصغیرکے مسلمانوں نے اپنے لیئے الگ وطن کے قیام کاغیرمتزلزل عزم کااظہارکیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور دنیاکے دیگرحصوں میں مقیم تمام پاکستانیوں کومبارکبادپیش کرتے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کرداراور شراکت پر خراج تحسین  پیش کرتے ہیں ہمارے قومی دن پرفیاض اور فراخ دل میزبان متحدہ عرب امارات کابھی شکریہ اداکرتے ہیں جن کے ساتھ ہمارے مثالی برادرانہ تعلقات ہیں قونصل جنرل نے کہا کہ کوروناوبانے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے رکھاہے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیراختیارکریں اور حکومت امارات کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کی مکمل پابندی کریں ۔قونصل خانہ پاکستان دبئی پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیئے بھرپورکرداراداکرتارہیگا۔اللہ تعالی سے دعاہےکہ وہ ہمیں اپنے پیارے وطن کی پرخلوص خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے اورپاکستان کومزیدترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے آمین۔
                                                                                                     پاکستان کاشماردنیاکے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتاہے (خان زمان سرور)
ممتازسماجی کارکن ممبربورڈآف ڈائریکٹرابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ خان زمان سرورنے یوم قراردادپاکستان کے تاریخی دن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ اس دن کو جوش و خروش سے مناکر ملک سے محبت کا عملی نمونہ پیش کریں۔  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہتری کی جانب جارہاہے کچھ وقت لگے گامسائل کے حل میں ہمیں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیئں پاکستان اورامارات کے تعلقات میں بہتری پیداہوئی ہے اللہ تعالی سے دعاہے کہ پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مزید بہترہوں خان زمان نے کہا کہ پوری دنیامیں کروناوبا کی وجہ سے معیشت پرفرق پڑاہے اللہ تعالی پوری کائینات پر رحم فرمائے آمین۔آج کے تاریخ سازدن پرمیری اورالابراہیمی گروپ کی جانب سے پوری قوم کومبارکباد اللہ تعالی ہمیں سچااورمحب وطن پاکستانی بننے کی توفیق عطافرمائے (آمین)
تمام اہل وطن کو قومی دن مبارک ہو(چوہدری محمد صدیق)
 یواے ای میں عرصہ درازسے مقیم ممتازپاکستانی بزنس مین ، مرکز پاکستان کے سابق صدر چوہدری محمد صدیق نے یوم قراردادپاکستان پرنمائندہ اردوویکلی یواے ای سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج کے تاریخ ساز دن پرہمیں یہ عہدکرناہے کہ ہم صرف اور صرف پاکستان کی بات کیا کریں اور قومی پرچم تلے جمع ہوکرذاتی مفادکی بجائے ملکی مفادات کوترجیح دیں، ہماری زندگی کایہ مقصد ہوکہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمان کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کوعظیم سے عظیم تربنائیں گے اگر ہمیں دنیامیں اعلی مقام حاصل کرناہے تواس کے لیئے نئی نسل کواعلی تعلیم سے روشناس کراناہوگا
پاکستان ہے توہم سب ہیں (چوہدری محمدانور)
اللہ تعالی سے دعاہے کہ پاکستان کودشمن کے ناپاک ارادوں سے محفوظ رکھے اور ہمیں متحدہونے کی توفیق عطافرمائے پاکستان دنیاکاخوبصورت ملک ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیے اور اسکے تحفظ اورسلامتی کے لیئے دعاکرنی چاہیئے کیونکہ اگرپاکستان ہے توہم ہیں میری جانب سے پوری دنیامیں مقیم پاکستانیوں کو آج کے تاریخی دن پردلی مبارکباد قبول ہو اللہ ہم سب کاحامی وناصر ہو آمین ثم آمین ان خیالات کااظہارممتازسماجی شخصیت سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمدانورنے یوم قرارداد پاکستان کے دن پرنمائندہ اردوویکلی ۔یواے ای سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تمام پاکستانی بھائیوں کوقومی دن مبارک (چوہدری محمدزمان ریحانیہ)
چئیرمین اے ایم گروپ یواے ای،عمان وممتازسماجی وکاروباری شخصیت، چوہدری محمدزمان ریحانیہ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں دنیابھرکی تمام نعمتوں سے مالا مال پیاراوطن پاکستان عطاکیا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے ہمیں شکراداکرنا چاہیئے کہ ہم ایک آزادملک کے آزادشہری ہیں اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں کودرست فیصلے کرنے کی توفیق عطافرمائے جس سے رعایاخوش ہواورامن و آتشی کے ساتھ زندگی گزارسکے میری جانب سے تمام اہل وطن کوقومی دن کی خوشیاں مبارک ہوں (پاکستان زندہ باد))
پاکستان کسی نعمت سے کم نہیں (ملک محمد شہنازماہل)
پاکستان ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے کیونکہ پاکستان جیساخوبصورت ملک پوری دنیامیں کہیں نہیں،آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہم خوش قسمت ہیں ایک آزادملک میں پیداہوئے آج کے تاریخی دن پر دعاہے کہ اللہ تعالی پاکستان کوترقی وکامیابی کا بلندمقام عطاکرے ہمیں چاہیئے کہ ہم وطن کی سلامتی،تحفظ اور ترقی کے لیئے خلو ص نیت سے سخت محنت کریں کیونکہ بانی پاکستان قائداعظم نے کام،کام اورکام کی تلقین کی تھی ان خیالات کااظہار ممتازسماجی وکاروباری شخصیت جنرل مینجر کیپٹل سروے ملک محمد شہنازماہل نے یوم قرارداد پاکستان 23مارچ پر پوری قوم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا (پاکستان زندہ باد)
یوم پاکستان پرہمیں شہدائے وطن کونہیں بھولناچاہیئے(چوہدری الطاف حسین)
معروف پاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت مینجنگ ڈائیریکٹر ناظم جنرل کنٹریکٹنگ کپمنی چوہدری الطاف حسین نے پاکستان کے قومی دن 23 مارچ پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہمارے آباؤاجداد نے بڑی قربانیوں کے بعدہمارے لیئے پاکستان کی صورت میں ایک علیحدہ ملک حاصل کرنے کی بنیادرکھی ہمیں اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے اور انکی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ملک کی تعمیروترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چایئے چوہدری الطاف نے کہا کوئی بھی حکومت ہواسے اوورسیزکونہیں بھولناچاہییے کیونکہ اوورسیزنے ہمیشہ بڑھ چڑھ کرملکی ترقی میں حصہ لیامگرکسی بھی حکومت نے اوورسیزکوابھی تک ووٹ کاسٹ کرنے کاحق بھی نہیں دیا۔ حکومت کوچاہیئے وقت ضائع کرنے کی بجائے عملی کام کرکے ثابت کرے کہ یہ دوسری جماعتوں سے واقع مختلف ہے (پاکستان زندہ باد)
پاکستان میں عدل وانصاف کی اشدضرورت ہے (انجینئیریونس کیانی)
پاکستان خطہ ارض پرکسی جنت سے کم نہیں کیو نکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ایک حسین ملک ہے جہاں دنیاکی ہرقدرتی نعمت موجودہے اگرکمی ہے توعدل وانصاف کی اورطرزحکمرانی کی،ایک دوسرے پربلاوجہ تنقیدکی بجائے عملی معنوں میں خدمت خلق کی جائے ہمیں اپنے وطن کی قدرکرنی چاہیئے، ان خیالات کااظہار محب وطن پاکستانی چیف ایگزیکٹو آفیسرکیانی گروپ آف کمپنیزیواے ای انجینئیر یونس کیانی نے یوم قراردادپاکستان کے تاریخی موقع پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتےہوئےکیا۔
تمام اہل وطن کوقومی دن کی خوشیاں مبارک ہوں (چوہدری نوازرشیدریحانیہ)
پاکستان ہماری آن ہماری شان اور ہماری جان ہے ہمیں 23 مارچ کادن دھوم دھام سے مناناچاہیئے کیونکہ آج ہماری جدوجہدکوکامیابی حاصل ہوئی، ہم بہت خوش قسمت ہیں جوآزادملک میں پیداہوئے اور آزادفضاؤں میں سانس لے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی لارہے ہیں مگرکچھ وقت لگے گاانشااللہ جلد بدلاہواپاکستان نظرآیئگا ان خیالات کااظہارمنیجنگ ڈایئریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز یوا ے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے یوم قرارداد پاکستان کے یادگار دن پر نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیاچوہدری نوازریحانیہ نے کہا کہ  میری اور چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کی جانب سے تمام اہل وطن کو دل کی گہرایئوں سے یوم قرارداد پاکستان مبارک بادقبول ہو اللہ تعالی پاکستان کوہمیشہ قائم ودائم رکھے اور ہرقسم کی آفات اور کروناوبا سے محفوظ فرمائے آمین ثم آمین (پاکستان پائیندہ باد)
تمام اہل وطن کویوم پاکستان مبارک ہو (حاجی درازخان)
ممتازسماجی کارکن،صدر پختون ویلفئیرآرگنائیزیشن حاجی درازخان(تمغہ امتیاز) نے یوم قراردادپاکستان پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤاجدادنے لاکھوں قربانیوں کے بعد پیاراوطن پاکستان حاصل کیاآج کے تاریخ سازدن پرہمیں آزادی کی جدوجہدکرنے والے ہیروزکونہیں بھولناچاہیے اور جس مقصدکے لیئے پاکستان حاصل کیاگیااس کویادرکھتے ہوئے پاکستان کے وقارکوہمیشہ بلندرکھناچاہیئے ہمیں دیارغیرمیں رہتے ہوئے دکھی انسانوں کاخیال اورانکی مددکرنی چاہییے اللہ تعالی ہمیں نیکی اور کارخیرکے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین (پاکستان زندہ باد)
تمام اہل وطن کویوم قراردادپاکستان مبارک ہو(مظہراقبال چوہدری) ۔
آج کادن بڑی اہمیت کاحامل ہے ہمارے آباؤ اجدادنے بیشمارمصائب کے بعد ہمارے لیئے آزادملک کی بنیادرکھی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیئے بلکہ  ان کے احسان کابدلہ اتارنے کے لیئے سخت محنت کرنی چاہیئے تاکہ ملک مضبوط ہواور ترقی کاتیزرفتارپہیہ گردش کرے ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائیریکٹرایچ ایس این روڈ کنٹریکٹنگ ،صدرپی پی پی ابوظہبی وسابق صدرلندن،مظہراقبال چوہدری نے نمائیندہ اردوویکلی سے یوم پاکستان پراپنے دلی جذبات کااظہارکرتے ہوئے کیا(پاکستان زندہ باد)۔
سبزپاسپورٹ ہی ہماری پہچان ہے (رحمت اللہ چوہدری)
ممتازسماجی وکاروباری شخصیت، چیف ایگزیکٹوآفیسر سگنل جنرل ٹرانسپورٹ وٹریڈنگ ابوظبی وکوریا رحمت اللہ چوہدری نے یوم قراردادپاکستان کے دن پر اپنی اورادارے کی جانب سے تمام اہل وطن کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کی خاص عنائت ہے ہمیں اپنے ملک کی قدرکرتے ہوئے اس کومزیدخوبصورت بنانے کے لیئے عملی طورپر اپنی تمام ترصلاحیتیں استعمال میں لانی چاہیئیں اور اسکی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرناچاہیئے اللہ تعالی ہم سب کاحامی وناصرہو آمین۔
تمام پاکستانیوں کویوم قراردپاکستان مبارک ہو (چوہدری سہیل نوازریحانیہ)
آج تئیس مارچ کا دن مسرتوں اور خوشیوں کا دن ہے ہماری پہچان پاکستان ہے اورپاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیزہے اگرپاکستان ہے تو ہم سب ہیں لہذاہمیں اپنی ارض پاک کی تہہ دل سے عزت کرنی چاہیے اور اس کی سلامتی وترقی کے لیئے سخت محنت کرنی چاہیئے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوام کامعیارزندگی بلندہوان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائیریکٹرفوادبن اسحاق جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی چوہدری سہیل نوازریحانیہ نے پا کستان کے قومی دن کے موقع پر تمام اہل وطن کواپنی اوراپنے ادارے کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کیا۔
اللہ تعالی پوری دنیاکوکوروناوباسے محفوظ فرمائے آمین (چوہدری افتخاراحمد)
۔گزشتہ سال سے پوری دنیاکوروناکی وجہ سے پریشانی کاشکارہے آج قومی دن پردعاہے اللہ پاک تمام عالم کواس موزی مرض سے نجات عطافرمائے آمین تمام روئے زمین پرمقیم پاکستانی کمیونٹی کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے یوم قراردادپاکستان مبارک ہواللہ تعالی ہمارے پیارے وطن کوحاسدوں اوربری نگاہ رکھنے والے شرپسندعناصرسے محفوظ فرمائے آمین ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائریکٹرہنزلہ منرل  زمبابوے چوہدری افتخاراحمدنے یوم پاکستان کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا
۔تمام پاکستانی بھائیوں کو پاکستان کاقومی دن مبارک ہو (چوہدری اکبرریحانیہ )
ممتازسماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرالیاقوت جنرل ٹرانسپورٹ ابوظبیی چوہدری محمداکبرریحانیہ نے یوم قرارداد پاکستان کے تاریخی دن پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کویوم قرارداد پاکستان مبارک ہو اللہ تعالی پاکستان کوتمام مشکلات سے نکلنے کی ہمت وتوفیق عطا فرمائے آمین آج کے تاریخ ساز عظیم دن پر ہم سب کو مل کر یہ عہدکرناہوگا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیئے دن رات محنت کریں گے (پاکستان زندہ باد)۔
تمام اہل وطن کوقومی دن مبارک ہو(طارق محمودراجہ)
مینجنگ ڈائریکٹر البراعہ جنرل ٹرانسپورٹ اور محب وطن پاکستانی طارق محمود راجہ نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ23مارچ کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے آج ہمیں یہ عہدکرناہوگا کہ ہم اس ملک کی عظمت اورسلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے اور ملک کی تعمیروترقی کے لیئے دن رات محنت کریں گے(پاکستان زندہ باد)
تمام اوورسیزپاکستانیوں کویوم قراردادپاکستان مبارک ہو(خضرباجوہ )
آج کادن بڑی اہمیت کاحامل ہے ہمارے آباؤ اجدادنے بیشمارمصائب کے بعد ہمارے لیئے آزادملک کی بنیادرکھی ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیئے اورپاکستان کی ترقی وکامیابی کے لیئے سخت محنت کریں تاکہ ملک مضبوط ہو ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائیریکٹرحراکات گروپ آف کمپنیز(ویسٹرن ریجن)ابوظہبی خضراقبال باجوہ نے نے نمائیندہ اردوویکلی سے یوم پاکستان پراپنے دلی جذبات کااظہارکرتے ہوئے کیا (پاکستان زندہ باد)۔
پاکستان دنیاکاخوبصورت ترین ملک ہے (عبدالہادی اچکزئی)
معروف سماجی شخصیت مینجنگ پارٹنرافغان سٹورزالعین وممبربورڈپاکستان اسلامک پرائیویٹ اسکول العین عبدالہادی اچکزئی نے یوم قراردادپاکستان 23 مارچ پر اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ آزادی ء پاکستان کے لیئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت دلوائی مگرہم نے انکی قربانیوں کی قدرنہیں کی،آج کے تاریخ سازدن پر پوری قوم کو یہ عہد کرناہوگاکہ ہم ذاتی مفادات سے بالاترہوکر ملکی بقااور مفاد کی خاطر قدم سے قدم ملاکرچلیں گے اور ملک کی تعمیرترقی اورخوشحالی کے لیئے سخت محنت کریں گے (پاکستان زندہ باد)
تمام اہل وطن کوقومی دن مبارک (راجہ محمدطارق)
مینجنگ ڈائریکٹرالراجاگروپ آف کمپنیزابوظہبی راجہ محمدطارق نے یوم قراردادپاکستان کے تاریخ سازدن پر تمام اہل وطن کوقومی دن کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کروناوائرس کے خوف میں مبتلاہے اس مصیبت اور خوف کے دور میں ہمیں قرآن کی مددلینی چاہیئے اور زیادہ سے زیادہ اللہ کویادکرناچاہیئے تاکہ یہ مصیبت ٹل جائے خداہماراحامی وناصرہو(پاکستان زندہ باد)۔
پاکستان میں اللہ کیادیاسب کچھ ہے (ایس نعیم جدون )
مینجنگ ڈائیریکٹرالسروج انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ وآئل فیلڈکنٹریکٹر ایس نعیم جدون نے یوم قراردادپاکستان پراپنے دلی جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے جب ہمارے آباؤاجداد نے اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ دے کرہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت دلوائی ہمیں ان قربانیوں کوفراموش نہیں کرناچاہیئے بلکہ محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے چاہیئیں تاکہ ملک میں امن وسکون اور خوشحالی کادور دورہ ہومیری اور ادارے کی جانب سے تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے قومی دن مبارک (پاکستان پائیندہ باد)۔
پاکستان بہتری کی جانب رواں دواں ہے(ظہیراحمداعوان)
موجودہ حکومت کرپشن کوجڑسے ختم کرنے پرعمل پیراہے ا نشااللہ بہت جلد مایوسی کے بادل چھٹ جائینگے اور ملک میں خوشحالی کادور دورہ ہوگا پاکستان کاوقاربحال ہورہاہے قرضوں کی لعنت سے جان چھڑائی جارہی ہے مگراس میں کچھ وقت لگے گاہمیں چاہیئے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کاساتھ دیں اور تنقیدبرائے تنقیدکی بجائے ملک کے بہترمفادکے لیئے اپنی صلاحیتوں کابہتراستعمال کریں ان خیالات کااظہارچئیرمین انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس ظہیراحمداعوان نے یوم قراردادپاکستان کے موقع پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیاظہیراعوان نے کہا کہ آج کے عظیم دن پر تمام اہل وطن کو یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہم ملکی بقا اور سلامتی کے لیئے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے میری اور ایگزیکٹوکمیٹی کی جانب سے تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے قومی دن کی مبارکباد(پاکستان زندہ باد)۔
پاکستان ہی ہماری پہچان ہے (خورشیداکبرچیمہ)۔
تمام ہموطنوں کوقومی دن کی خوشیاں مبارک ہوں پاکستان سے بڑھ کرکوئی چیزعزیزنہیں اس ملک کی سلامتی اور تحفظ کی خاطراپناسب کچھ قربا ن کرنے کوتیارہیں کیونکہ پاکستان ہے توہم سب ہیں اللہ تعالی پاکستان کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین ثم آمین ان خیالات کااظہارینجنگ ڈائریکٹرکنکلوزژ جنرل ٹرانسپورٹ وکنٹریکٹنگ کمپنی ابوظہبی خورشیداکبرچیمہ نے یوم پاکستان کے تاریخی دن23 مارچ پرنمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا(پاکستان پائیندہ باد)۔
تمام اہل وطن کویوم قراردادپاکستان مبارک ہو (انجینئیرمحمدجاوید)
یوم قرارداد پاکستان کےمبارک موقع پرپوری پاکستانی قوم کویہ عہدکرناچاہیئے کہ جس مقصد کے لیئے یہ ملک حاصل کیاگیاتھااس کوپوراکرنے کے لیئے سخت محنت کریں تاکہ معیشت کاپہیہ تیزی سے چلے اور ملک میں خوشحالی کودوردورہ ہواللہ تعالی ہمیں پاکستان کی سلامتی وترقی کے لیئے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر،ال اجنیہاالیکٹرومکینیکل وکوآرڈینیٹرپی اوسی گلوبل انجینئیرمحمدجاویدنے نمائیندہ اردوویکلی سے یوم قراردادپاکستان کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
پیاراوطن پاکستان جان سے زیادہ عزیزہے (مسعوداقبال راجہ)
یوم قراردادپاکستان کے تاریخ ساز دن پرپوری قوم کو خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی ہمارے ملک کوترقی،خوشحالی نصیب فرمائے ملک سے بیروزگاری ،جہالت کاخاتمہ ہو اورپوری دنیامیں پاکستان کاوقاربلندہویہی ہماری دلی تمناہے ان خیالات کااظہار عرصہ دراز سے یواے ای میں مقیم سی ای اورائل گیٹ ٹریولزمسعوداقبال راجہ نے پاکستان کے قومی دن پرنمائیندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا (پاکستان زندہ باد)۔
                                                                                                   زندہ دل قومیں اپنے قومی دن جوش وخروش سے مناتی ہیں (عبدالعزیزچوہان)۔
ہم ایک زندہ وپائیندہ قوم ہیں لہذاہمیں اپناقومی دن جوش وخروش سے مناناچاہیئے پاکستان کاشماردنیاکے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتاہے اللہ نے پاکستان کو4موسم دئیے جودنیامیں شائدہی کسی اورملک کے پاس ہوں ہمیں اللہ تعالی کی نعمتوں کاشکراداکرناچاہیئے جس نے ہمیں آزادملک دیاان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائریکٹرٹائم الیکٹرواینڈمکینیکل کنٹریکٹنگ عبدالعزیزچوہان نے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
پاکستان دنیاکاخوبصورت ترین ملک ہے (طارق جاویدقریشی)
مینجنگ ڈائیریکٹررائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی طارق جاوید قریشی نے یوم قراردادپاکستان 23 مارچ پر اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا قیام پاکستان کے لیئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت دلائی اکی مگرہم نے انکی قربانیوں کی قدرنہیں کی،آج کے تاریخ سازدن پر پوری قوم کو یہ عہد کرناہوگاکہ ہم ذاتی مفادات سے بالاترہوکر ملکی بقا کی خاطر قدم سے قدم ملاکرچلیں گے اور ملک کی تعمیرترقی اورخوشحالی کے لیئے سخت محنت کریں گے (پاکستان زندہ باد)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }