
جرمنی نے حماس کے حامی گروپ سمیدون کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برلن سے جرمن وزیر داخلہ کے مطابق ملک میں حماس، سمیدون گروپ کی سرگرمیوں پر آج سے مکمل پابندی ہوگی۔
جرمن وزیرداخلہ نینسی فیسر نے کہا کہ حماس کا مقصد اسرائیل کی ریاست کو تباہ کرنا ہے۔
جرمن وزارت داخلہ کے مطابق سمیدون گروپ کا جرمن ونگ بھی ختم کر دیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے حماس کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔